کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل خود باہر تک چھوڑنے آئے۔ ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کی رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے ٹکر میں ہلاکت کے کیس میںگزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد مجید خان اچکزئی کو جمعہ کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا جیل سے رہائی پر پشتونخوا میپ کے کارکنوں اور دیگر افراد نے مجید اچکزئی کا جیل کے باہر استقبال کیا اور پھول برسائے جب کہ ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ۔ مجید خان اچکزئی کو قافلے کی صورت میں سیٹلائٹ ٹائون میں انکی رہائش گاہ پہنچا یا گیا جہاں انکا پر تباک استقبال کیا گیا واضع رہے مجید خان اچکزئی کو شہری کے اغوا کیس اور گاڑی ٹیمپرنگ کیس میں بھی بری کیا جاچکا ہے۔
کوئٹہ: ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے عبدالحمید اچکزئی ضمانت پر رہا
Dec 30, 2017