بیجنگ (آئی این پی) چین اور دیگر ممالک میں بالخصوص اور پاکستان مابین 2017ء میں فوجی تعاون میں اضافہ ہوا ہے، 2017ء میں چین اور پاکستانی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں اور بین الاقوامی فوجی کھیل کا انعقاد کیا گیا۔ مشترکہ تربیتی مشقوں سے لڑنے اور جنگ جیتنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے 2017ء میں چینی افواج کے حاصل کردہ اہداف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چین کی افواج دیگر ممالک اور بالخصوص پاک فوج کیساتھ مختلف شعبوں اور جنگی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے مشترکہ تربیتی مشقوں میں مصروف رہیں۔ 2017ء میں چین کیساتھ کئی ملکوں کیساتھ فوجی تعاون میں اضافہ ہوا جس میں پاکستان سر فہرست ہے۔ چینی فوج عالمی اور علاقائی امن وسلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں۔ دوسری ٹرم میں چین کی فضائیہ کا معیار دیگر ممالک کی افواج سے جانچا گیا۔ 2017ء میں چین نے روس اور امریکہ کیساتھ مشترکہ فضائی مشقیں کیں۔ چینی فوج اپنے معیار اور کارکردگی کے حوالے سے کسی بھی ملک کی فوج سے کم نہیں ہے۔ چین نے رواں سال اقتصادی ومعاشی تعاون کیساتھ فوج تعاون بھی عالمی سطح پر جاری رکھا۔ 2017ء میں بھارت کیساتھ ڈوکھلام کا تنازع بھی کھڑا ہوا اسے بھی چین نے اپنی حکمت عملی کے ذریعے خوش اسلوبی سے نپٹایا۔
2017ء چین، پاکستان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کا سال قرار
Dec 30, 2017