کو ئٹہ (آئی این پی ) ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کی رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے ٹکر میں ہلاکت کے کیس میں ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائرکی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کی ضمانت منظور کی تھی۔عدالتی احکامات پر رکن بلوچستان اسمبلی کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا کردیا گیا ہے۔جیل سے رہائی پر پشتونخوا میپ کے کارکنوں اور دیگر افراد نے مجید اچکزئی کا جیل کے باہر استقبال کیا اور پھول برسائے جب کہ ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔عبدالمجیداچکزئی کو رہائی کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ اسحاق زہری باہرتک چھوڑنے بھی آئے۔
ضمانت پر رہا
ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس، رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی ضمانت پر رہا
Dec 30, 2017