بیجنگ(آئی این پی)چین نے بلیسٹک میزائل DF-17کا کامیاب تجربہ کیا ہے، DF-17 بلیسٹک میزائل دیگر بلیسٹک میزائل سے جدید اور مختلف ہے، میزائل 5000کلومیٹر سے زائد تیز رفتاری سے ٹار گٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے، میزائل کا تجربہ چینی صدر کے چینی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنانے کے منصوبے کے تحت کیا گیا۔ غیر ملکی جریدے ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق چین نے بلیسٹک میزائل DF-17کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل چین کا خطرناک ترین میزائل ہے۔ میزائل وسیع رینج پر ٹارگٹ تک پہنچ سکتاہے۔ بلیسٹک میزائل دیگر بلیسٹک میزائل سے جدید اور مختلف ہے۔ یہ میزائل مخالف ممالک دفاعی صلاحیت کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔