مظفرآباد (اے این این) دارالحکومت مظفرآباد کے نیو لاری اڈا بیلہ نورشاہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث 4دکانیں، 3گودام جل کر خاکستر،کروڑوں کا نقصانہوا ۔گزشتہ رات 9بجے کے قریب بیلہ نورشاہ نیو لاری اڈا میں آئل اور سپیئر پارٹس کی دکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آگ اتنی شدید تھی کہ میونسپل کارپوریشن فائر بریگیڈ، پبلک ہیلتھ ، ریسکیور 1122کی گاڑیوں کو آگ بجھانے میں 3گھنٹے لگے اور آئل اور سپیئر پارٹس کی دکانیں جل کر راکھ بن گئیںاور اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو پورا لاری اڈا جل کر خاکستر بن جاتا، موقع پر موجود دکانوں کے مالک بے بسی کی تصویر بنے رہے ہیں اور آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران، محکمہ پبلک ہیلتھ، ریسکیور 1122، مقامی لوگ تاجر اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود رہی اور رات 12بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔
مظفر آباد: شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 4 دکانیں ، 3گودام جل کر تباہ
Dec 30, 2017