نصیرآباد میں زرعی یونیورسٹی کیلئے زمین کی عدم فراہمی پر چیف جسٹس بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ اور ممبر بورڈ آف ریونیو سے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(بیورورپورٹ)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے دورہ نصیرآباد اور جعفرآباد کے دوران عوامی شکایات پر نصیرآباد میں زرعی یونیورسٹی کیلئے 500ایکڑ زمین کی عدم فراہمی پر ضلعی انتظامیہ نصیرآباد اور ممبر بورڈ آف ریونیو سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی قبضہ کر رکھی ہے۔ نصیرآباد میں زرعی یونیورسٹی کیلئے 500ایکڑ زمین کی عدم فراہمی پر ضلعی انتظامیہ نصیرآباد اور ممبر بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ممبر بورڈ آف ریونیوکی جانب سے سرکاری زمین کو دوبارہ سرکارکو بیچنا سمجھ سے بالاتر ہے، ایسے آفیسران کے خلاف حکومت فوری طور پر ایکشن لے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...