کراچی(این این آئی)سال2018میں پاکستان کو سفر کیلئے دنیا بھر میں سب سے بہترین منزل قرار دے دیا گیاہے، برطانوی بیک پیکر سوسائٹی نے پاکستان کو دنیا بھر کے دوستانہ ممالک میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کا پہاڑی نظارہ کسی کے بھی تصور سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے، برطانوی بیک پیکر سوسائٹی نے 2018 میں سفر کیلئے بہترین منزل کے لحاظ سے دنیا بھر کے 20ممالک کا انتخاب کیاہے جس میں پاکستان کو سر فہرست قرار دیا گیا ہے، دیگر ممالک میں روس، بھارت، ترکی اور چین شامل ہے۔101ممالک کے دورہ کرنے والی برطانوی بیک پیکر سوسائٹی نے کہا ہیکہ 2018میں سفر کیلئے 20بہترین ممالک میں پاکستان واضح فاتح ہے اور ہم سیاحت کے شوقین افراد کو کہیں گے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں۔
سال2018، پاکستان سفر کیلئے دنیا بھر میں بہترین منزل قرار
Dec 30, 2017