اسلحہ بر آمدگی کیس: ایم کیو ایم لندن کے3 کا رکنو ں کو23 سال قید

کراچی(آئی این پی) اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیوایم لندن کے 3 کارکنوں کو 23 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔کراچی ملیر کورٹ میں سیشن جج نے اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ رواں برس 25 فروری کو جعفرطیار کے قبرستان سے مجرموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے وقت مجرموں کے کٹ بیگ سے خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے، ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی، مقابلے کے بعد مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا اور انکشاف ہوا کہ تینوں کا تعلق ایم کیوایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔ عدالت نے تینوں مجرمان کو 23.23سال قید کی سزاسنا دی جب کہ فی کس 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس کے مطابق مجرموں میں خرم شہزاد، انور اور آصف شامل ہیں اور تینوں کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمات بھی درج تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...