اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود سے لڑکی کی نعش برآمد

Dec 30, 2017

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود سے نوجوان لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ مقتول لڑکی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ مقتول لڑکی کے سر پر چوٹ کا نشان ہے ۔ نعش کے آر ایل کے قریب پارک میں کمبل میں لپیٹ کر پھینکی گئی تھی ۔ صبح کے وقت جب لوگ واک کے لیے پارک میں آنا شروع ہوئے تو ایک بزرگ نے نعش کی نشاندہی کی جس پر تھانہ کورال پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں