اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کے لئے یورپی یونین اور پاکستان کے مابین 96لاکھ یورو کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کا مقصد پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے مسلسل کوششوںکی مدد کرنا ہے اور صوبائی و وفاقی انسانی حقوق کے اداروںکی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور وزارت انسانی حقوق کی مدد سے شہریوں میں آگاہی و شعور اجاگرکرنا ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والے معاہدے میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان اور یورپی یونین کے پاکستان مشن کی نائب سربراہ این مرکل نے معاہدے پر دستخط کئے۔