حکومت پٹرول قیمتیں بڑھانے سے گریز کرے: عزیز الرحمن چن

Dec 30, 2017

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت نے آئے روز پٹرول بم گرانا وطیرہ بنا لیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ غربت کے ہاتھوں مجبور عوام اور روزمرہ کی ضرورتیں روزانہ کی بنیاد پر کمانے والا طبقہ خودکشیوں پر مجبور ہے ن لیگ حکومت نے ہمیشہ اشرافیہ کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔

مزیدخبریں