لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے زیر اہتمام 4جنوری کو داتا دربار تا پنجاب اسمبلی ہونے والے تاجدارختم نبوت ﷺمارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کھوکھر ٹاؤن بند روڈ لاہور میں مفتی شاہد رفیق مدنی اور حافظ شمشادبدر کے زیر اہتمام تاجدار ختمِ نبوت کنونشن کاانعقاد کیا گیا ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا فیض آباد دھرنے کے بیسیوں شہداء کے خون کا حساب حکمرانوں کو دینا پڑے گا۔ ایک مہینہ گزرجانے کے باوجود شہداء کی ایف آئی آر کے درج نہ ہونے سے کڑوروں عاشقانِ رسول ﷺ کے دل زخمی ہیں۔حکمران حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کرنے والوں کو 3بار معاہدہ کرکے معاہدہ سے مبینہ روگردانی کرچکے ہیں ۔سپریم کورٹ کو راستے کھلوانے کی فکر لاحق ہوتی ہے تو ختم نبوت کے مسئلہ پرتین بار منحرف ہونے والوںپرسوموٹوایکشن کیوں نہیںلیا جاسکتا۔
حکمرانوں کو دھرنے کے شہداء کا حساب دینا ہوگا: اشرف آصف جلالی
Dec 30, 2017