فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا نئے اتحادی ملک کر بھی مسلم لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ مسلم لیگ کا منشور ترقی ہے لیکن مخالفین ترقی کے دشمن ہیں مسلم لیگ (ن) کی پاور دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے سیاسی مخالفین جتنا مرضی ذور لگا لیں ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت ساڑھے چار سال سے کر رہی ہے منفی سیاست کی پرواہ کیے بغیر ترقی کا سفر کو تیزی سے آ گے بڑھاتے رہیں گے۔