پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) معراج اکیڈمی فار گرلز بند روڈ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ نعیمیہ برائے طلبائ‘ گڑھی شاہو‘ فیض فائونڈیشن سکول‘ مصطفی آباد لاہور‘جامعہ فاروقیہ رضویہ‘ سنگھ پورہ‘ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نزد قادری چوک ٹائون شپ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظم مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 305 تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...