2017ء قومی ہاکی ٹیم تجربات کے بھنور میں پھنسی رہی‘17 مقابلے ہاری

لاہور(چودھری اشرف) 2017ء کا سال پاکستان ہاکی کے لئے اچھا نہیں رہا۔ خاص طور پر سینئر ٹیم کی طرف سے کوئی خوش خبری سامنے نہیں آئی، تجربات کے بھنور میں پھنسی سینئر ٹیم کو زیادہ تر ناکامیوں کا ہی سامنا رہا۔ 2017ء میں سینئرٹیم نے پانچ ٹورنامنٹس جن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل مرحلہ کندن میں ، دسواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں جبکہ میلبورن آسٹریلیا میں چارملک ٹورنامنٹ شامل تھے۔ پانچ ٹورنامنٹس میں قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 27 میچز کھیلے جنمیں سے صرف 6 میچوں میں قومی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی 4 میچ برابررہے جبکہ 17 میچوں میں قومی ٹیم کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستانی ٹیم نے ان پانچ ٹورنامنٹس میں 48 گول کئے جبکہ اس کے خلاف 86 گول سکور ہوئے جو پاکستان کی تاریخ میں بدترین کارکردگی ہے۔ بھارت کے خلاف قومی ٹیم تین مرتبہ آمنے سامنے ہوئے لیکن تینوں مرتبہ اسے ناکامی کا سامنا رہا ہاکی ورلڈ لیگ میں بھارت نے دومیچوں میں 13گول کئے ۔ 2017 میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض خواجہ جنید حنیف خان اور احمد عالم کو سونپے گئے تھے تاہم ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ان لوگوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ان کیجگہ فرحت خان کوٹیم کی کوچنگ سونپی گئی جن کی زیرنگرانی قومی ٹیم نے ایشیا کپ میں برانز میڈل حالص کیا۔ ایشیا کی سطح پر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں توقع تھی کہ پاکستان ٹیم فائنل کھیلے گی بہرکیف تیسری پوزیشن حاصل کرنے سے وکٹری سٹینڈ پاکستان کے نصیب میں آگئی۔ ایشیا کپ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم میں چند تبدیلیوں کے ساتھ اسے آسٹریلیا کے شہر میلبورن بھجوایا جہاں چار ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر مایوس کن ہوگئی چار میچوں میں شکست کے بعد آخری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔2017 میں پاکستان جونیئرہاکی ٹیم صرف ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکی جونئیرٹیم نے ہوباٹ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن ہونے کی امید پیدا کی۔ جونیئرٹیم نے 7 میچوں میں حصہ لیا اور ساتوں میچوں میں اسے کامیابی ملی ۔ جونیئرٹیم نے مجموعی طور پر 22 گول سکور کئے جبکہ صرف 7گول اس کے خلاف ہوئے ۔ 2017ء میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کا ڈویلپمنٹ سکواڈ بناکر اسے اومان بھجوایا چند سینئرٹیم نے میزبان نیشنل ٹیم کے خلاف 5 میچزکھیلے جن میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچ برابررہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...