حماد اعظم کی دعوت ولیمہ ، وزیر اعظم آزاد کشمیرکی شرکت

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)کشمیری دو شیزہ پاکستانی قومی کرکٹر حما د اعظم کی شریک حیات بن گئیں۔دعوت ولیمہ میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سابق صدر سمیت مختلف مکاتب فکر کی شرکت۔ راولاکوٹ ریڑھ بن کی انعم الطاف حماد اعظم کی جیون ساتھی ٹھہریں۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،سابق وزیرا عظم و سابق صدرِ آزاد کشمیر محمد یعقوب خان ،راولپنڈی نسیم خان سدوزئی ،آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے شرکت کی۔حماد اعظم کی بارات کا بینڈ باجے کے ساتھ بھرپور استقبال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن