ایف بی آر کا ٹیکس دہندگان کو پیغام بھجوانے کے لئے خودکارنظام متعارف کرانے کا فیصلہ

Dec 30, 2017

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے مقررہ مدت تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کو لیٹرز اور ایس ایم ایس بھجوانے کا خودکارنظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ میعاد میں بار بار توسیع کی پریکٹس کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ریونیو بھی واجب الادا ہوگا انہیں تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں