بلوچستان کے علاقے خاران میں المناک حادثہ پیش آیا ۔ آئل ٹینکر ایف سی کی گاڑی پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں5 اہلکار شہید ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو ایف سی اہلکار ایرانی ڈیزل اسمنگ کی کوشش ناکام بنا رہے تھے۔ٹینکر کو روکنے کی کوشش کے دوران آئل ٹینکر ایف سی کی گاڑی پر چڑھ دوڑا ۔ ٹینکر کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی فرار ہو گئے۔ تاہم ایف سی نے دونوں کی تلاش کے لئے میں سرچ آپریشن جاری کر دی۔