ادویات پر ڈسکاؤنٹ

Dec 30, 2018

اداریہ

مکرمی! ادویات کی فروخت پر ایسا ملک بھر میں ہور رہا ہے ملک بھر میں میڈیکل سٹورز پر اکثر ڈسکاؤنٹ نہیں دیا جاتا یا کہیںکہیں پانچ سے دس فیصد تک دیکھنے میں آرہا ہے لیکن پرائیوٹ ہسپتالوں میں جہاں انتظامیہ نے اپنی فارمیسی بنا رکھی ہیں وہاں پر ڈسکاؤنٹ بالکل نہیں دیا جاتا یا آٹے میں نمک کے برابر ڈسکاؤنٹ دے کر فیاضی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔یہاں تک نہیں پرائیویٹ ڈاکٹرز و ہسپتالوں کو ادویات فراہم کرنے والی کمپنیاں ڈاکٹرز کے وزٹنگ کارڈز ، ادویات کے نسخہ لکھنے کی پیڈز کی چھپائی سے لے کر کلینک کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کو AC.s کی فراہمی و سالانہ یا ہر کسی دوسرے ملک میں سیر و تفریح کیلئے ایئرٹکٹ اور ہوٹل میں قیام و طعام کے علاوہ نجانے کیسی کیسی مراعات کی پیشکش کرتے رہتے ہیں۔اس سلسلے میں ملک بھر کے میڈیکل سٹورز پر ادویات کی فروخت پر دس فیصد پرائیوٹ ڈاکٹرز کی فارمیسی پر بیس 20 فیصد جبکہ پرائیوٹ ہسپتالوں کی فارمیسی پر تین 30 فیصد تک ڈسکاؤنٹ یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے۔ (رانا ریاض احمد ریلوے روڈ ساہیوال)

مزیدخبریں