لاہور( آن لائن ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور اولیمپئن نوید عالم کا کہنا ہے کہ ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جانا چاہیئے۔سابق ڈائریکٹر نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے این آراو سیاست بند کرنی ہوگی، صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے مایوس کیا، جیل والا جیل، اور گھر والا گھر جانا چاہیئے۔1994 ورلڈ کپ کی ورلڈ چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک اولمپئن نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار کو مستعفی ہونیاور احتساب کے لئے پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اجلاس میں اصل کانگریس ممبران کی بجائیدوستوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ خالد کھوکھر سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ ہاکی کو بچانے کی بجائے شہباز سینئر کو بچاتے رہے۔نوید عالم نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کسی بھی شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا، پی ایچ ایف کو ڈرامے بازیاں بند کردینی چاہیئں، اپنی کارکردگی کا ملبہ حکومت اور کھلاڑیوں پر ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں قبول کرکے مستعفی ہوجانا چاہیئ۔
قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لئے این آراو سیاست بند کرنی ہوگی، نوید عالم
Dec 30, 2018