لاوہ، سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاون جاری ،6ملزمان گرفتار

لاوہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر لاوہ محمد محسن اور ڈی ایس پی ملک عبدالرحمان کا تحصیل لاوہ میں سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاون اے سی لاوہ نے بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے کی پاداش میں بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ دندہ شاہ بلاول میں گیس ری فلنگ کرنیوالے دکاندار وں کو بارہ ہزار روپے جرمانہ اور آئندہ کے لیے گیس ریگولیٹری قانون کے خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کرنے کی تنبہہ کی ہے درین اثناء ڈی ایس پی ملک عبدالرحمان کی نگرانی میںٹٰیم کے ہمراہ ایس ایچ او لاوہ محمد شریف نواحی آاباد ی ڈھرنال میںکامیاب چھاپہ مار کرمختلف مقامات سے جدید ترین آتشین اسلحہ برآمد کر کے چھ افراد محمد رئیس عبدالواحد،محمد اشفاق،محمد ارسلان شر یار خان اور کاشف کو گرفتار کر کے زیر دفعہ132065مقدمات درج کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن