اسد رجیم کے سکیورٹی اداروں اور عدالتوںکا صحافیوں کی بڑی تعداد کو گرفتارکرنے کا انکشاف

دمشق (این این آئی) شام کی اسد رجیم اور اس کے ماتحت ابلاغی اداروں میں گذشتہ کچھ عرصے سے ایک کشمکش جاری ہے۔ اس کے نتیجے اسد رجیم کے وفادار سمجھے جانے والے کئی صحافیوں کو سکیورٹی اداروں کو ناراض کرنے کی پاداش میں جیل کی ہوا کھانا پڑی۔ کئی پراسرار طور پر لاپتا ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسد رجیم کے سکیورٹی اداروں اور عدالتوںنے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کو حراست میں لے رکھا ہے۔


یہ صحافی حکومت مخالف نہیں بلکہ اسد رجیم کے گن گانے والے ہیں، مگر کسی سرکاری ادارے سے مخالفت نے انہیں مشکلات سے دوچار کر دیا۔ وزارت اطلاعات کے ماتحت ایک صحافی نے حلب کے گورنر حسین دیاب کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائرکیا ہے۔
شام / صحافی

ای پیپر دی نیشن