کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جعلی بنک اکاﺅنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ کراچی کا لڈو فروخت کرنے والا نابینا شہری بھی کروڑ پتی نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے اڑھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن پر شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ متاثرہ شہری لیاقت نے بتایا کہ چھاپے کے بعد کمپنی اور جعلی اکا¶نٹ کا علم ہوا، میرا شناختی کارڈ تین بار گم ہوا۔ تھانے میں درخواست دی لڈو فروخت کرکے گھر چلاتا ہوں۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اکاﺅنٹ میں ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
نابینا کروڑ پتی