وزیراعلیٰ نے شرکاءسے نشستوں پر جاکر ہاتھ ملایا، وزراءنے جنوبی پنجاب میں کابینہ اجلاس پر شکریہ ادا کیا

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت بہاولپور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیراعلیٰ اجلاس کے آغاز سے قبل صوبائی وزرائ، مشیران، معاون خصوصی اور سرکاری افسروں کی نشست پر خود گئے اور ان سے ہاتھ ملایا اور خوش آمدید کہا کہ پنجاب کابینہ خصوصاً جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزراءنے بہاولپور میں اجلاس پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا اور اس احسن اقدام پر انہیں مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ/ شکریہ

ای پیپر دی نیشن