سپریم کورٹ کا بلدیاتی نمائندوں کا اختیار ات ، فنڈ نہ دےنے پر ازخود نوٹس

Dec 30, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے سے متعلق از خود نوٹس لے لیا۔یہ نوٹس لارڈ مئیر لاہور کی درخواست پر لیا گیا۔ لارڈ مئیر لاہور نے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایل ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اختیارات واضح ہو چکے ہیں۔فیصلے کے باوجود ایل ڈی اے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اختیارات استعمال کر رہا ہے۔ایل ڈی اے کو بنیادی شہری سہولیات میں احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔واسا، صفائی جیسے دیگر محکمے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دسترس سے باہر ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اختیار ہے۔بے اختیار ہونے کی وجہ سے لاہور کے 313 منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر پا رہے۔موجودہ حکومت نے 8 ماہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز بھی جاری نہیں کئے۔محکمہ بلدیات میٹروپولیٹن کے زونز سٹاف کے بار بار تقرر و تبادلے سے اضافی مالی بوجھ پیدا کر رہا ہے۔
ازخود نوٹس

مزیدخبریں