اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو خط لکھا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی وزرا اور کئی رہنماﺅں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کئی وزراءاور رہنماﺅں کےخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں، جن وزراءاور پارٹی رہنماﺅں کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔عمران خان، پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور زبیدہ جلال ،وزیراعلی خیبرپی کے محمود خان، سینئر وزیر عاطف خان، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالے جاسکتے ہیں تو پی ٹی آئی رہنماﺅں کے نام بھی ڈالے جائیں، پیپلزپارٹی توقع کرتی ہے سب کے ساتھ مساوی سلوک ہوگا۔
پیپلز پارٹی/ خط