امریکی فوجی سازوسامان شامی کرد ملیشیا کے حوالے کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن (اے پی پی) جرمن نشریاتی اداے کے مطابق امریکی اعلیٰ فوجی اہلکار منصوبہ بنا رہے ہیں کہ شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ان کا فوجی سازوسامان کرد جنگجوؤں کے حوالے کر دیا جائے۔ ناقدین کے مطابق یہ پیشرفت مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی کو برہم کر سکتی ہے۔ یہ واضح نہیں کہ امریکی محمکہ دفاع وائٹ ہاؤس کو یہ تجویز پیش کرے گا اور یہ تجویز تسلیم کر بھی لی جائے گی کہ نہیں۔ ترکی سے متصل شمالی شامی علاقوں میں یہ کرد باغی داعش کے جنگجوؤں کے خلاف برسر پیکار ہیں تاہم انقرہ حکومت ان کرد باغیوں کو ممنوعہ کردستان ورکرز پارٹی کا حصہ قرار دیتی ہے جو ترکی میں حملوں میں ملوث بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن