اسلام آباد( آن لائن )پی ٹی آئی کشمیر کا سونامی وادی لیپہ سے ٹکرا گیا۔لیپہ سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کرسینکڑوں نوجوان پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ میں آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں آصف اعوان، طفیل اعوان، رفاقت اعوان، طارق اعوان، بلال شبیراعوان،مدثر اعوان، زین ملک، اظہر اعوان، صداقت حسین، زاھد اعوان، جواد اعوان،شمیل الرحمن، آفتاب اعوان، شیرزمان اعوان، شوکت اعوان، نزاکت اعوان اور دیگرشامل تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کی مرکزی نائب صدرپروفیسر تقدیس گیلانی،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء ساجد جاوید عباسی، غلام اللہ اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کشمیر کا گراف جس تیزی سے بلندی کی طرف جا رہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویژن پرعملدرآمد کرایا جائے اور آزاد کشمیر میں کرپشن، اقرباء پروری اور تعصب کی سیاست کے خاتمے کے لئے جلد احتساب کا عمل شروع کیا جائے اور عوام کو انکے حقوق دلوائے جائیں۔
پی ٹی آئی کشمیر کا سونامی وادی لیپہ سے ٹکرا گیا
Dec 30, 2018