فیصل آباد: 2018ء کے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ

Dec 30, 2018

فیصل آباد( نما ئندہ خصوصی) فیصل آباد میں سال 2018 میں ذہنی اور جسما نی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال کی نسبت 15فیصد زائد خواتین نے تحفظ کے لیے دارالامان فیصل آباد کا رخ کیا۔فیصل آباد میں 2018 کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کا شکار ہونے والی 300سے زائد خواتین دارالامان پہنچیں۔ گھریلو ناچاقی پر گھروں سے نکالی گئی 400سے زائد خواتین نے بھی اپنے 200بچوں کے ساتھ دارالامان کو جائے پناہ بنا لیا، یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 15فیصد زائد ہے، اس طرح 2018 میں 700سے زائد خواتین نے دارالامان فیصل آباد میں پناہ لی۔ اپنوں کی بے رخی، معاشرتی اور خاندانی مسائل سے دوچار خواتین دارالامان کو اپنے لیے محفوظ پناہ گاہ سمجھتی ہیں۔، اپنوں کے ہاتھوں چوٹ کھائی ہوئی یہ خواتین اب اپنی سابقہ زندگی کی جانب لوٹنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ذہنی اور جسمانی تشدد کا شکار خواتین کی دارالامان میں بڑھتی ہوئی تعداد معاشرے اور حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

مزیدخبریں