احسان مانی کی کرکٹ جنوبی افریقہ کے حکام سے ملاقات ‘دورہ پاکستان پر بات چیت

Dec 30, 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس)چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے جنوبی افریقہ کرکٹ حکام کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بات چیت بھی کی گئی۔احسان مانی نے پاکستان میں ساؤتھ افریقن ٹیموں کے دوروں کے حوالے سے بات کی ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ دونوں بورڈز حکام میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ حکام سے ملاقات مثبت رہی ہے۔ مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔امید ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا میں تعلقات سے فائدہ ہوگا۔ احسان مانی نے جوہانسبرگ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ٹیم مینجمنٹ سے بھی ملاقات کی ہے۔بورڈ چیئرمین کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد اور ٹیم مینجمنٹ سے ملا ہوں‘دونوں ایک پیج پر ہیں۔ کپتان سینئر پلیئرز اور ٹیم انتظامیہ میں کوئی ایشو نہیں۔ڈریسنگ روم کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ۔ احسان مانی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان گلے شکوے دور کرادیئے۔ قومی ٹیم کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین نے کپتان کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اپنی کارکردگی میں بہتر لانے کی تلقین کی ہے۔ منیجر طلعت علی نے بریف کیا ۔

مزیدخبریں