لاہور(کلچرل رپورٹر) ٹی وی کی ناموراداکارہ ریجاعلی اپنے شوہرکے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ انہیں ان کے شوہر عرفان خان کوکافی عرصے سے نامعلوم افرادکی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور چند ماہ قبل عرفان خان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کی رپورٹ کراچی کے درخشاں ولاز تھانہ میںدرج کرائی گئی تھی لیکن پولیس کی طرف سے کوئی تعاون نہ کیاگیا۔ ان کاکہنا تھاکہ تین روز قبل بھی تین مسلح افراد نے ان کے گھر میںگھس کر سنگین نتائج کی دھمکیاںدیں۔ جس کے بعد خوفزہ ہوکرہم نے بیرون ملک شفٹ ہونے کافیصلہ کیا۔ روانگی سے قبل ریجا علی نے بتایاکہ ہم نے متعدد بار پولیس کودرخواستیں دی ہیں۔ تاہم ہمیںتحفظ فراہم کیاگیا نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی گئی ۔
سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر ٹی وی اداکارہ ریجا علی شوہر سمیت بیرون ملک منتقل
Dec 30, 2018