نمائندہ نوائے وقت صدر گوگیرہ رائے علی اکبر بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار

رینالہ خورد+ستگھرہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) اوکاڑہ تھانہ صدر اوکاڑہ کے کرپٹ اور راشی ایس ایچ او چوہدری سرور کے خلاف خبریں لگانا روزنامہ نوائے وقت کے رپورٹر کا جرم بن گیا ۔ تھانہ صدر اوکاڑہ کے کرپٹ ایس ایچ او نے اپنے خلاف خبریں لگانے پر نوائے وقت کے رپورٹر سینئر صحافی رائے علی اکبر کے خلاف اپنے ہی مکان پر قبضے کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر کے رات کے ایک بجے اس کے گھر کی چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے دیواریں پھلانگ کر رائے علی اکبر اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو اہل خانہ سمیت گرفتار کر لیا۔ بعدازاں ایس ایچ نے اہل خانہ کو رائے علی اکبر کے رشتہ دار کے گھر چھوڑ کر اس کو تھانہ لے گئی اور تھانہ میں لے جا کر بھی ایس ایچ او نے اپنے اہلکاروں سے رائے علی اکبر پر تشدد کروایا اور اس کی ملاقات بند کرکے ناشتہ بھی نہیں دینے دیا گیا۔ دوسری جانب ایس ایچ او نے اپنے بندوں سے اس کے مکان پر بھی قبضہ کروا دیا۔ مذکورہ ایس ایچ او ڈی ایس پی صدر سرکل ضیا ء الحق کا دست راست ہے اور اپنے علاقہ میں منشیات فروشی،جواء پرچی،جسم فروشی،اور جوئے کے اڈوں کی سر پرستی کرتا ہے۔ صحافی برادری اس پولیس گردی کی پر زور مذمت کرتی ہے اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن شارق کمال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...