جڑانوالہ : دیاسلائی جلاتے کمرے میں زوردار دھماکہ، بنک منیجر بیوی سمیت جھلس گیا

جڑانوالہ +فیصل آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ہیٹر چلتا رہ گیا علی الصبح چولہا جلانے پر گھر میں خوفناک دھماکہ، بنک منیجر بیوی سمیت جھلس گیا۔ گھر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان بھی جل گیا۔ محلہ محمود کالونی گلی نمبر 2کا عبدالحمید سابقہ بنک منیجر کی اہلیہ نے ہیٹر چلایا، لوڈ شیڈنگ کے باعث ہیٹر بند کرنا بھول گئے۔ گیس آئی تو کمروں میں گیس بھر گیا۔ علی الصبح ملک عبدالحمید کی اہلیہ نے چولہا چلانے کیلئے دیا سلائی جلائی تو گھر میں زور دار دھماکہ ہو گیا جس سے بیوی، اس کا بیٹا بری طرح جھلس گئے۔ گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا فرنیچر و سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ای پیپر دی نیشن