نلتر میں سکی کپ ‘لڑکیوں کے شاندار مقابلے ‘عمائمہ ولی نے میدان ما رلیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان ایئر فورس سکی ریزورٹ، نلتر میں سعدیہ خان سکی کپ اختتام تک پہنچ گیا ہے، وادی نلتر کے برف زار میں لڑکیوں کے سکی مقابلوں نے سب کو حیران کر دیا۔ خواتین کی سلالم کیٹیگری میں عمائمہ ولی نے پہلی جبکہ جیا علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں خوشین نے پہلی جبکہ حمیمہ ولی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔لڑکیوں کے انڈر 12 سیکنڈ سپیڈ سکیٹنگ مقابلے میں مشال حسین نے پہلی ، لڑکیوں کی انڈر 16 کیٹیگری میں منہال عزیز پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ ماسٹر کیٹیگری کی خوشین نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے مقابلہ جیتا۔چلڈرن سکی مقابلوں میں لڑکیوں کی انڈر 14 سلالم کیٹیگری میں مشال حسین پہلے جبکہ مریم اقبال دوسرے نمبر پر رہیں۔لڑکوں کی انڈر 16 کیٹیگری مقابلوں میں سیف اللہ پہلے نمبر پر جبکہ زبیر علی دوسرے نمبر پر رہے، لڑکوں کی انڈر 14 کیٹیگری مقابلوں میں زمان علی پہلی پوزیشن کے حق دار رہے جبکہ ظاہر اللہ دوسری پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔ سکیٹنگ بوائز کیٹیگری I میں محمد اقبال پہلے نمبر پر آئے، لڑکوں کی انڈر 12 کیٹیگری مقابلوں میں مبشر پہلے نمبر پر رہے۔ ماسٹر کیٹیگری میں ضیا الرحمٰن پہلے نمبر پر رہے۔یہ مقابلے پی اے ایف سکی ریزورٹ، نلتر میں 3 دن جاری رہے، پاکستان کی مختلف سکی ایسوسی ایشنز کے سکیئرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔سوات کی مہوڈنڈ جھیل کنارے برف سے ڈھکے ٹریک پر سنو جیپ ریلی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں نے خوب ایکشن دکھائے۔ مہوڈنڈ جھیل کے گراؤنڈ میں 7 کلومیٹر ٹریک بنایا گیا ہے، ایونٹ میں پانچ خواتین سمیت 60 ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ ڈرائیورز کو گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر جگہ جگہ چڑھائی، خطرناک موڑ اور کئی کئی فٹ برف کا سامنا ہے۔ خطرات سے بچنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔متنظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھیں گی، سوات میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن