مہاراشٹر میں شیوسینا کی حکومت آنے پر سچن ٹنڈولکر‘ سنیل گواسکر سے سکیورٹی واپس

لاہور (سپورٹس ڈیسک) مہاراشٹر میں شیوسینا کی حکومت آنے کے بعد سابق کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ایکس کیٹگری کی سکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔ اس کیٹگری کے تحت متعلقہ شخصیت کے ساتھ ایک پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سچن ٹنڈولکر کو پولیس ایسکارٹ کی سہولت مہیا کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں شیوسینا کی حکومت نے باقی اہم شخصیات کی سکیورٹی کا بھی از سر نو جائزہ لیا ہے اور کئی لوگوں کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ خیال رہے کہ انڈیا میں مختلف اہم شخصیت کو ZZ,Y,X, اور SPG سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں سب سے کم تر درجہ ایکس کیٹگری کا ہے۔ جس میں صرف 2 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن