زیر التواپی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جا سکا؟ اسحاق ڈار

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو ان دنوں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اپنا مدعا اعشار میں پیش کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے مسلم لیگ (ن) نے 40 سال بعد ملک میں نئے الیکشن قوانین مرتب کئے، تاہم ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام کیوں ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسحاق ڈار نے ٹویٹ میں الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ برسوں سے زیر التواء پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب تک کیوں نہیں کیا جا سکا؟ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کو اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، سابق سابق وزیر خزانہ نے ٹویٹ کے آخر میں یہ شعر بھی لکھا۔
عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جا گے، تجربہ ہمارا ہے
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے۔۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...