سماہنی سیکٹر، بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری سے نوجوان زخمی

سماہنی ( نامہ نگار ) ہندوستان آرمی کی جانب سے سماہنی سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ برقرار ،اندھا دھند فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ،ٹارگٹ فائر کے ذریعے بنڈالہ ویلی کا نوجوان محمد شبیر ولد محمد جمروز زخمی ہو گیا ،گولی ران پر لگی زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے بھمبر ریفر کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کاعلاج معالجہ جاری ہے ،ہفتہ کے روز لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ ریچھ پہاڑی سے انڈین آرمی نے براہ راست سول آبادی میں شہری کو نشانہ بنایا قبل ازیں بھی اسی پہاڑی سلسلہ سے کہاولیاں ،نالی کھیتر ،پنڈوڑی کی آبادی کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کی زد میں آکر کئی افرا د زشہید و زخمی ہوئے ہیں سب ڈویژن سماہنی میں کئی دیہات دوران فائرنگ و گولہ باری گھروں میں محصور ہیں نظام زندگی بھی غیر اعلانیہ مفلوج اور متاثر ہے ادھر باغسر سماہنی سیکٹر سے مسلح افواج پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا ہے جس کے نتیجہ میں کئی بھارتی مورچوں کے اطراف میں آگ کے دھویں دیکھے گئے ہیں سیز فائر لائن پر ہندوستان آرمی کی براہ راست فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں سویلیں الرٹ اور چوکس ہیں اور مسلح افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کا نمونہ پیش کر رہے ہیں انتظامیہ اور ریسکیو احکام بھی متحرک دیکھے گئے ہیں

ای پیپر دی نیشن