اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائیگا،اجلاس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بات چیت ہوگی،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔میڈیا کے مطابق نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ سٹیٹ بینک کی سالانہ پبلی کیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا
Dec 30, 2019