مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی محاصرہ، سخت پابندیاں جاری، لوگوں کی زندگی اجیرن

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو مسلسل147ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اوردیگر سخت پابندیاںبدستور جاری ر ہیں جن سے لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلسل فوجی محاصرے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہے ۔ سرینگر سمیت وادی کشمیر کے طول وعرض میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اوربھارتی فورسز کی بڑی تعداد تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسز مسلسل معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں، طلباء اور تاجروںکوشدید مشکلات کا سامناہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل فوجی محاصرے اور دیگر پابندیوںکی وجہ سے سال2019ء تعلیم کے حوالے سے بھی وادی کشمیر کے طلباء کے لئے انتہائی نقصاندہ ثابت ہو اہے۔ کشمیری طلباء اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ وہ مستقبل میں مقابلہ جاتی امتحانات میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں کیونکہ وہ اگست سے مسلسل تعلیم سے محروم رہے اور اسکے بعد10دسمبر سے تین ماہ کی سرمائی تعطیلات کا اعلان ہوا جس کا مطلب ہے کہ کشمیری طلباء آٹھ ماہ کے طویل عرصے تک تعلیم حاصل نہیں کرسکے جو والدین اوراساتذہ کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔اے پی پی کے مطابق خبار ٹیلی گراف نے رپورٹ میں کہا خبروں کی آزادانہ فراہمی روک دی گئی،انٹر نیٹ پر پابندی سے کشمیری طلبا ذہنے دبائو کا شکار کر دیا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...