خیرپور میں دو تاجر تنظیموں کے اختلافات‘ تیسرا دھڑا سامنے آسکتا ہے

خیرپور(بیورو رپورٹ)الشہباز انجمن تاجران یونین ریلوے پھاٹک لقمان خیرپور اور سچل تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن نیم موڑ بھی اندروانی خلفشار کا شکار،ارکان میں عہدیداران پر عدم اطمینان،الشہباز انجمن تاجران یونین کے عہدیداران کی آپس میں چپقلش اور دکان داروں کی جانب سے ان کے دلوں میں پکنے والا لاوا جلد پھٹنے والا ہے اسی طرح سچل تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن نیم موڑ بھی اندرونی اختلافات کے باعث ٹوٹ پھوٹ میں مبتلا ہونے والی ہے اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی نیا دھڑا سامنے آنے والا ہے دکانداروں نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایاکہ الشہباز انجمن تاجران کو گزشتہ دو برس کے دوران جو دکان داروں سے چندا ملا اس کی کوئی آڈٹ نہیں کرایا گیا اور نہ ہی کسی دکاند ار کی جانب سے چندے کے استعمال کے متعلق سوال کا جواب دیا جاتا ہے ایسے حالات کے سبب دکانداروں نے اپنی تاجر یونین کے عہدیداران پر عدم اعتماد کا اظہار بارہا کیا لیکن اس پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بھی الگ تنظیم بنانے کے لئے رابطہ مہم شروع کردی ہے اور الشہباز انجمن تاجران یونین کے چندے کے آڈٹ کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ایک آئینی درخواست دیں گے جس میں تاجر برادری کیقاعدہ قانون اورتنظیم کی جانب سے کرائے گئے پروگراموں میں کئے جانے والے خرچ اور جمع شدہ چندے کی عدالت سے قانونی طریقے سے آڈٹ کراکے شفاف بناکر یونین کو سیاست سے پاک کرکے صرف تاجروں دکانداروں کی بھلائی کے لئے بنانے کی استدعا کی جائے گی،دوسری جانب سچل تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن نیم موڑ کے عہدیداران کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کے باعث دکانداروں نے بھی اپنی الگ تنظیم بنانے کے لئے سچل تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن نیم موڑ کے عہدیداران سے ناراض دکانداروں نیبھی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے،دکانداروں کا کہنا تھاکہ نئے سال کی آمد کے بعد وہ جلد اپنی نئی تاجر برادری کے نام سے تنظیم منظر عام پر لائیں گے جو سیاست سے پاک اور صرف دکانداروں تاجروں کی فلاح بہبود کے لئے کام کرے گی اورہر سال عدالت سے اپنی تنظیم کا آڈٹ بھی کرائے گی۔

ای پیپر دی نیشن