جھڈو (نامہ نگار) الخدمت فاونڈیشن جھڈو کے تحت تین روزہ فری آئی کیمپ میں دوسرے روز تک 710 مردو خواتین مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیاگیا اور 125 مرد و خواتین مریضوں کی آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے اور ان کی آنکھوں میں لینس لگائے گئے فری آئی کیمپ کے ناظم اظہر جمیل آرائیں نے بتایاکہ کیمپ میں 200 مریضوں کے آپریشن کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں کیمپ میں مریضوں کو کھانا ادویات اور تمام طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں کیمپ کے دوسرے روز مختیار کار جھڈو اکرم سومرو، میر شارق خان تالپر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر محمد افضال الخدمت ضلع میرپورخاص کے صدر نادر خان، سلمان خالد، حافظ عابدالرحمان آئی ایچ ایس کے میڈیا کنسلٹنٹ اشوتھما لوہانو سماجی رہنماء معروف ٹرانسپوٹر حاجی نثار قائم خانی، ناگوری جماعت پاکستان کے رہنما حاجی عثمان ناگوری، آصف رضا ، طاہر جاٹ، مولانا عتیق الرحمان، قاری قوی خان سمیت سیاسی سماجی اور سیاسی حلقوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ کے انتظامات کو خوب سراہا۔