ڈگری میں نجی کمپنی کا آر اوپلانٹ ناکارہ

Dec 30, 2019

ڈگری(نامہ نگار ) ڈگری میں نصب آر او پلانٹ ناکارہ ہوگیا. واٹر سپلائی اسکیم سے تعلقہ اسپتال منتقل کیا مگر فعال نہ ہوسکا. فعال کرنے کے لیے پاور سپلائی کے لیے متعلقہ حکام کو لکھا ہے. پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ. تفصیلات کے مطابق ڈگری میں نجی کمپنی کا تعلقہ اسپتال ڈگری میں نصب آر او پلانٹ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہوسکا. نجی کمپنی کا آر او پلانٹ پہلے واٹر سپلائی اسکیم ڈگری میں نصب تھا آر او پلانٹ پبلک ہیلتھ کے مانیٹرنگ میں فعال تھا. واٹر کمیشن امیر مسلم ہانی نے ڈگری میں وزٹ کے دوران آر او پلانٹ کو تعلقہ اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا. واٹر کمیشن کے حکم پر آر او پلانٹ تعلقہ اسپتال منتقل تو ہوگیا مگر فعال نہیں ہوسکا. اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی ڈگری کے چئیرمین میر ذوالفقار علی خان تالپور نے کہا کہ یہ آر او پلانٹ ڈگری میں صاف پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے یہ آر او پلانٹ پبلک ہیلتھ کے پاس ہے ٹاؤن کمیٹی ڈگری اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتی. جبکہ اس حوالے سے پبلک ہیلتھ سے رابطہ کیا تو پبلک ہیلتھ زرائع کے مطابق آر او پلانٹ کو ایکٹیو کرنے کے لیے بجلی کی ضرورت ہے اور آر او پلانٹ کو ابھی تک کنکشن فراہم نہیں ہوسکا اس کے لیے متعلقہ حکام کو لکھا ہے جیسے ہی کنکشن لگے کا فعال کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں