راولپنڈی:کمرے میں گیس بھرنے سے ایک مزدور جاں بحق‘ 3 بے ہوش

راولپنڈی (آن لائن)تھانہ مورگاہ کے علاقے ڈی ایچ اے میں کمرے میں گیس بھرنے سے 1شخص جاں بحق 3بے ہوش ہو گئے۔ واقعہ کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی جلانے سے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ سے کے زیر تعمیر گھر میں لودھراں کے رہائشی 4مزدور لکڑی کا کام کر رہے تھے ہفتے کی رات وہ کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سوئے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس سے چاروں مزدور بے ہوش ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص منور حسین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ دیگر متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...