کراچی(سٹاف رپورٹر)گزشتہ چار ماہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں پاکستانی سرفہرست رہے،چار لاکھ 95 ہزار 270 پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ۔سعودی عرب کی جانب سے 31اگست 2019 سے اب تک عمرہ کیلئے23لاکھ 71 ہزار441 ویزے جاری کیے گئے ۔ چار لاکھ 95 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے عمرہ کی غرض سے سعودی عرب کا سفر کیا۔پاکستانی عمرہ کرنے والوں کی کل تعداد چار لاکھ 95 ہزار 270 ہے اس کے بعد انڈونیشا سے آنے والوں کی تعداد چار لاکھ 43 ہزار879 ہے۔ تیسرے نمبر پرعمرہ کی غرض سے آنے والے دو لاکھ 62 ہزار 887 انڈین ہیں۔ اس کے بعد ملائیشیا سے ایک لاکھ 16ہزار335، مصر سے ایک لاکھ 4 ہزار 820، الجزائر سے 80 ہزار238، ترکی سے 78 ہزار512، بنگلہ دیش سے 73 ہزار142، متحدہ عرب امارات سے 46 ہزار 370 اور اردن سے آنے والوں کی تعداد 32 ہزار 11ریکارڈ کی گئی ہے۔
4ماہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سرفہرست
Dec 30, 2019