مصرمیں منی بس اورٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ، 22افراد ہلاک

قاہرہ(این این آئی)مصر کے شمالی شہر پورٹ سعید میں ایک منی بس اور ٹرک کے تصادم میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ان میں زیادہ تر ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے قریباً دو سو کلومیٹر شمال میں واقع پورٹ سعید اور دمیاطہ شہر کے درمیان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔منی بس میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے۔وہ دمیاطہ سے تعلق رکھتے تھے اور پورٹ سعید سے اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے۔حادثے میں حکام نے بائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے ، ان میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تمام زخمیوں کو نزدیک واقع اسپتالوں اور لاشوں کو شناخت کے لیے مردہ خانوں میں منتقل کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن