لاہور(نامہ نگار)ا یڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے جنوبی پنجاب کی تین ریجنز کے دورے کئے ہیں اور پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ملتان کی چوکی بستی ملوک، چوکی غازی گھاٹ ڈی جی خان اور چوکی پل ڈگا بہاولپور کا وزٹ کیا اور تعینات عملے کی کارکردگی کی انسپکشن کے بعد افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیف ہائی ویز‘‘ کے سلوگن پر عمل پیر اپنجاب ہائی وے پٹرول شاہراہوں پر چوبیس گھنٹوں عوام کی خدمت اور حفاظت کیلئے کوشاں ہے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اب تک 20 جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں جو پنجاب پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں۔انہوں نے افسران و اہلکاروں کو تاکید کی کہ پی ایچ پی عوام کو اپنا دوست اور مددگار سمجھے اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالریننس پالیسی کو ہرصورت شعار بنایا جائے۔
ا یڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے کے جنوبی پنجاب کی 3 ریجنز کے دورے
Dec 30, 2019