کراچی (اے پی پی) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔ محکمہ ایکسائز کراچی کی ٹیم نے اسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران وسیم خواجہ اور فواد شاہ کی سربراہی میں ایک مشکوک شخص مراد خان کی ڈالمین مال کے نزد تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم مراد خان سے غیر ملکی شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں ملزم کی نشاہدہی پر اس کی رہائش گاہ حب ریور روڈ سے غیر ملکی شراب کی مذید 88 بوتلیں برآمد کرلیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے کامیاب کارروائی پر ایکسائز ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔