ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کے لئے صحت کے عملے اور سامان پر مشتمل طیارہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پہنچ گیا ہے۔ موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد ترکی کی قومی میڈیکل ریسکیو ٹیم اور جراحوں پر مشتمل 20 افراد کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ صحت کے عملے پر مشتمل اس ٹیم کو لے جانے والا ترک مسلح افواج کا A400M فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے انقرہ ایسن بوعا ایئر پورٹ سے موغادیشو کے لیے روانہ ہوا۔ترکی کی قومی میڈیکل ریسکیو ٹیم اور جراحوں پر مشتمل عملہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے علاج میں معاونت کرے گا اور شدید زخمی افراد کو علاج کے لئے ترکی لایا جائے گا۔