جی ٹی روڈسواں پل پرشدید ٹریفک جام ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

Dec 30, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جی ٹی روڈسواں پل پرشدید ٹریفک جام اور ایک ہی وقت میں گاڑیوں کا جم غفیر کھڑے رہنا خطر ناک صورتحال اختیار کرسکتا ہے ہائی وے پولیس کے زیر انتظام یہ پل ٹریفک کے عملے کے بغیر ہی سارا دن چلتا ہے بسا اوقات سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز ہائی کورٹ چوک کے سامنے آکر ٹریفک چلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہائی وے پولیس کبھی اس پوائنٹ پر نظر نہیں آتی 1992 ء کے سیلاب میں سواں کا یہ پل ایک بار ٹوٹ بھی چکا ہے لیکن روزانہ اس پل پر ٹریفک جام کے باعث ہیوی ڈیوٹی اور دیگر گاڑیوں کا بوجھ اس پر موجود رہتا ہے جبکہ پولیس نے ٹریفک کا تیز رفتاری سے گذرنا یقینی بناناہوتا ہے لیکن سواں پل ایک عرصے سے بے یارومددگار ہے ۔

مزیدخبریں