راولپنڈی ا( اپنے سٹاف رپورٹر سے)نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں شدید سرد موسم میں کوئلے کی انگیٹھی جلاکر سونے والے لکڑی کے چار کارکنوں میں سے ایک نوجوان دم گھٹنے سے جاں بحق اور تین بیہوش ہوگئے اتوار کی صبح پونے دس بجے ریسکیو1122 کو اطلاع دی گئی کہ سٹریٹ نمبر2 مکان نمبر69 راولپنڈی میں لکڑی کا کام کرنے والے چار کاریگر بیہوش پڑے ہیں تھانہ مورگاہ پولیس اورریسکیوٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئیں 19 سالہ کاریگر منورموقع پر جاں بحق پایا گیا جبکہ 38 سالہ اظہر ، 34 سالہ محمد اسلم اور 20 سالہ محمد اجمل مکمل بیہوش پڑے تھے بیہوش ہونے والے تینوں افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا یہ کاریگر لودھراں کے رہائشی بتائے گئے ہیں پولیس کارروائی کے بعد دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش بھی پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دی گئی ریسکیو1122 نے بتایا کہ کوئلہ جلنے کی گیس کمرے میں جمع ہونے اور تازہ ہوا نہ آنے سے یہ واقعہ پیش آیا ۔